شنبه 16/نوامبر/2024

پوتین 2020ء کو فلسطین کا دورہ کریں گے

پیر 23-دسمبر-2019

روس میں فلسطینی اتھارٹی کے سفیر عبدالحفیظ نوفل نے کہا ہےکہ روسی صدر ولادی میرپوتین آئندہ سال جنوری میں فلسطین کا دورہ کریں گے۔

ایک اخباری بیان میں فلسطینی سفیرکا کہنا تھا کہ روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف اور بعض عرب سفیروں کو بتایا کہ روسی صدر ولادی میر پوتین آئندہ سال اسرائیل اور فلسطینی اراضی کا دورہ کریں گے۔

فلسطینی سفیر کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ روسی صدر 20 جنوری کے قریب فلسطین کا دورہ کریں گے جہاں وہ رام اللہ یا بیت لحم میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمودعباس سے ملاقات کریں گے۔

عبدالحفیظ نوفل کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے مشرق وسطیٰ اور عرب مُمالک میں کردار محدود ہونے کے بعد ماسکو اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

مسٹر نوفل کا کہنا تھا کہ فلسطینی قیادت روسی صدر کے دورے کی بے تابی سے منتظر ہے۔  عالمی موقف کی تبدیل ہوتی صورت حال میں روس کا دورہ فلسطین اہمیت کا حامل ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی