جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل پر سرکردہ فلسطینی عیسائی پادری کو زہر دے کرقتل کرنے کا الزام

منگل 24-دسمبر-2019

فلسطین کے سرکردہ عیسائی پادری اور رومن آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ بشپ عطا اللہ حنا نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے انہیں اسرائیلی فوج نے زہر دے کر جان سے مارنے کی کوشش کی تھی مگر ان کی زندگی بچ گئی اور اسرائیل کی خطرناک سازش ناکام ہوگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بشپ عطاء اللہ حنا کو گذشتہ ہفتے اچانک صحت خراب ہونے پر اردن کے دارالحکومت عمان کے ایک اسپتال منقتل کیا گیا تھا۔ وہ اب روبہ صحت ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ ہفتے انہیں زہر دے کر ہلاک کرنے کی ناکام کوشش کی تھی مگر وہ محفوظ رہےہیں۔

اردن کے دارالحکومت عمان میں ایک اسپتال میں ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے عطا اللہ حنا نے کہا کہ اسرائیلی دشمن نے مجھے قاتلانہ حملے میں ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔ دشمن چاہتا کہ میں ہلاک ہوجائوں یا پوری زندگی کے لیے مریض بن جائوں۔ اس نے مجھے زہر دے کر مارنے کی کوشش کی۔ میرے اعصابی نظام پر اس زہر نے گہرے منفی اثرات ڈالے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی تحقیقاتی ٹیم میرے جسم میں داخل ہونے والی زہر کے اثرات کی تحقیقات کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ میرے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اس حادثے میں اسرائیل ملوث ہے، وہ مجھے قتل کرنے میں ناکام رہا ہے اور اب وہ ایذا دینا چاہتا ہے۔

اسرائیل کی ایک مقامی تنظٰیم نے گذشتہ ہفتےالقدس میں بعض مقامات پرایک اسپرے کا چھڑکائو کیا تھا۔ عطا اللہ حنا  کے گھر پربھی اس سپرے کا چھڑکائو کیا گیا جس کے بعد ان کی حالت خراب ہوگئی تھی اور انہیں علاج کے لیے اردن لے جایا گیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی