اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم اپنا موبائل فون کسی ضروری اور ناگزی وجہ کہ بنا پر ‘سائلنٹ موڈ’ میں رکھتے ہیں اور اس کے بعد بھول جاتے ہیں کہ وہ موبائل فون ہم نے کہا رکھا تھا۔ بسا اوقات خاموش موڈ میں لگا موبائل تلاش کرنے کے لیے پورے گھر کو چھاننا پڑتا ہے۔ رپورٹ پڑھنے کے بعد آپ کا موبائل فون سائلنٹ موڈ میں ہونے کے باوجود تلاش کرنا اتنا ہی اسان ہوجائے گا جتنا کہ عام حالت میں کال کرکے اس کی رنگ ٹون کی مدد سے اسے تلاش کرنا ہے۔
تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے موبائل فون میں بعض اہم ایپس موجود ہیں۔ اگر موبائل فون Android والا ہے تو آپ کو اسے تلاش کرنے کے لیے درج ذیل امور پرعمل کرنا ہوگا۔
یہ کہ موبائل فون سائلنٹ موڈ پر ہوبالکل بند نہ ہو۔
اس میں آپ کا کوئی فعال گوگل اکائونٹ ہو۔
فون انٹرنیٹ سے مربوط ہو، چاہے وائی فائی یا موبائل ڈیٹا کے ذریعے۔
جغرافیائی محل وقوع کی ایپ اس میں موجود ہو۔
اس میں "مائی ڈیوائس سرچ” ایپ فعال ہو۔
‘سرچ می’ کا آپشن آن ہو۔ اس کے علاوہ ‘ڈیوائس کو دور سے تلاش کریں کا آپشن ہو اور اس کا انتخاب کریں۔
کچھ سام سنگ فونز پر اس آپشن کو "گوگل سائٹ سروس” کہا جاتا ہے۔ گوگل سائٹ سروس کو آپ کی ڈیوائس کے مقام کے بارے میں زیادہ درست معلومات فراہم کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
اپنے خاموش فون کو کیسے تلاش کریں؟
اگر کی مذکورہ بالا شرائط پوری ہوجائیں تو آپ www.google.com/android/find پر جائیں اور جی میل ای میل اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوں۔ وہاں آپ کو قریب موجود متعدد ڈیوائسز میں سے اپنی مطلوبہ ڈیوائس کو منتخب کرنا ہوگا۔ یہ اس صورت میں اگر آپ کے ارد گرد ایک سے زاید موبائل فون موجود ہیں۔ جب آپ اپنی ڈیوائس کو سلیکٹ کریں گے تو آخری مرحلے پر "پلے ساؤنڈ” کا انتخاب کریں۔ اس طرح فون پانچ منٹ تک بجنے لگے گا چاہے وہ سائلنٹ موڈ ہی میں کیوں نہ ہو۔
اگر آپ کا فون آئی فون ہے
ایپل صارفین کو ان اقدامات پر عمل کرتے ہوئے آئی کلائوڈ سروس پر دستیاب "فون آئی فون” آپشن کے ذریعے اپنے فون پر آڈیو چلانے کی بھی اجازت دیتا ہے۔
آئیکلاؤڈ / فائنڈ پر جائیں اور لاگ ان ہوں۔ – "تلاش” کے بٹن پر کلک کریں۔ "تمام آلات” مینو کے تحت آئی فون کا انتخاب کریں۔- "پلے سائونڈ” کا انتخاب کریں اور فون اٹھائیں۔