شنبه 16/نوامبر/2024

یہودی مذہبی تہواروں کا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے لیے استعمال

جمعہ 27-دسمبر-2019

مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹرالشیخ عمرالکسوانی نے کہا کہ صہیونی ریاست مذہبی تہواروں کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں پر دھاووں میں اضافہ اسرائیل کی سرکاری پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔ اسرائیل مذہبی تہواروں اورعیدوں کو قبلہ پر دھاووں کے لیے مواقع کے طور پراستعمال کررہا ہے۔

الشیخ عمرالکسوانی کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ صرف اور صرف مسلمانوں کا مذہبی مقام ہے۔ عالمی قوانین، اقوام متحدہ کی قراردادیں اور یونیسکو کے فیصلے بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں کہ مسجد اقصیٰ پرصرف مسلمانوں کا حق ہے۔

الشیخ الکسوانی نے عالم اسلام، عرب ممالک اورمسلم دنیا سےمسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کا سلسلہ نہ صرف جاری ہے بلکہ دھاووں اوراشتعال انگیزی کے مرتکب آباد کاروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی