جمعه 15/نوامبر/2024

سال 2019ء میں فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں 5 صہیونی ہلاک، دسیوں زخمی

منگل 31-دسمبر-2019

سال 2019ء میں فلسطینیوں کی غاصب صہیونیوں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں اگرچی کمی آئی ہے مگر مزاحمتی سرگرمیاں جاری رہی ہیں۔ رواں سال کے دوران فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں پانچ صہیونی واصل جھنم اور دسیوں زخمی ہوئے۔ مزاحمتی کارروائیاں غزہ، غرب اردن اور اندرون فلسطین میں کی گئیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی طرف سے سرکاری سطح پر جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے سال 2019ء کے دوران غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی 22 مزاحمتی اور فدائی کارروائیوں کا اندراج کیا گیا۔ ان میں دو اسرائیلی فوجی اور تین آباد کار ہلاک ہوئے۔ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں دسیوں یہودی آباد کار زخمی ہوئے۔ مزاحمتی کارروائیوں میں سنگ باری، فائرنگ، گاڑیوں تلے کچلے جانے اور دیگر نوعیت کے طریقے شامل ہیں۔
سات فروری 2019ء کو بیت المقدس میں فلسطینیوں کی ایک مزاحمتی کارروائی میں ‘اوری انزپاکھر’ کو ہلاک کیا گیا۔ 17 مجارچ کو شہید ابو لیلیٰ نے چاقو کے حملے میں غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں ارئیل کالونی کے قریب ایک اسرائیلی فوجی گال کیدانکو ہلاک کیا۔ اسی ماہ ایک یہودی ربی احیعاد اٹینگار کو فائرنگ کرکےموت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ 8 اگست کو فلسطینی مزاحمت کاروں نے ‘میگدال عوز’ یہودی خاتون کو گوش عتصیون یہودی کالونی کے قریب ہلکا کیا۔
مغربی رام اللہ میں عین بوبین میں ایک بم دھماکے میں یہودی خاتون رینا شنزاف ہلاک اورع اس کا والد اور دو بھائی زخمی ہوگئے تھے۔

رواں سال 24 مارچ کو جزیرہ النقب میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے ایک سیل نے چاقو کےحملے میں دو اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی