پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل کی لبنان کی سرحد پرسخت حفاظتی تدابیر، دو طرفہ سیکیورٹی سخت

ہفتہ 4-جنوری-2020

عراق میں جمعہ کے روز ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور کئی دوسرے کمانڈروں کے امریکی حملے میں قتل کے بعد اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر چوکسی میں اضافہ کردیا ہے۔ دوسری طرف لبنان نے بھی اسرائیل کی سرحد پہرہ سخت کرتے ہوئےسیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی سرحد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سرحد کے خالی علاقوں، جنگلات کے اطراف میں گشت کرنے والی نفری بڑھا دی ہے۔

دوسری یلو لائن کے اطرف میں سیکیورٹی کے اضافی اقدامات کیے گئے ہیں۔ الوزانی اور مزراع شبعا میں جاری مشقیں روک دی گئی ہیں جب کہ فوج کی بھاری نفرتی وہاں پر تعینات کرکے سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب لبنانی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے عراق میں امریکی فوج کی وحشیانہ بمباری پر جوابی کارروائی کرنے اور انتقام لینے کی دھمکی دی ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی کا قصاص پوری دنیا کے آزدی پسند لوگوں اور مزاحمتی قوتوں کی گردوں پر قرض ہے جسے ہرصورت میں ادا کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز علی الصباح امریکا نے بغداد میں ایک فضائی حملے میں ایران کے سمندر پار آپریشن کاروائیوں کی ذمہ دار القدس فورس  کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی ان کے کئی ساتھیوں اور عراق کی الحشد الشعبی کے نائب سربراہ کو شہید کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی