جمعه 15/نوامبر/2024

دسمبر میں یہودیوں کے مسجد ابراہیمی پر23 دھاوے، 49 بار اذان پرپابندی

پیر 6-جنوری-2020

فلسطین کی تاریخی مسجد ابراہیمی میں یہودی آبادکاروں کے دھاووں کا سلسلہ گذشتہ برس دسمبرمیں بھی یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد ابراہیمی پر دھاووں کا سلسلہ جاری رکھا۔ ایک رپورٹ کےمطابق گذشتہ برس دسمبر میں یہودی شرپسندوں نے مسجد ابراہیمی پر 23 بار دھاوے بولے اور 49 باراذان اور نماز کی ادائی پر پابندی عاید کی گئی۔

فلسطینی وزارت اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پردھاووں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ یہویوں کے نام نہاد مذہبی تہوار’عیدالانوار’ کے موقع پر یہودیوں کے مسجد ابراہیمی پر اجتماعی دھاوے جاری رہے۔

فلسطینی وزارت اوقاف کا کہنا ہےکہ مسجد ابراہیمی پردھاووں کے دوران اسرائیلی پولیس کی طرف سے یہودی مافیائوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔

مسجد ابراہیمی میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں کے دوران انتہا پسند یہودی ربی ‘یہودا گلیک’ اور دیگر یہودی بھی شامل رہے۔ یہودی آباد کاروں کے دھاووں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی حکام کی طرف سے مسجد ابراہیمی میں نماز اور اذان پر پابندیاں بھی برقرار ہیں اور دسمبر میں 49 بار اذان پرپابندی عاید کی گئی۔

 

مختصر لنک:

کاپی