جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی پولیس نے ٹریفک حادثے کو منظم فدائی حملہ قرار دیا

منگل 7-جنوری-2020

اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چند ماہ قبل بیت المقدس میں سڑک پرپیش آنے والے ایک حادثے کو ٹریفک حادثہ قرار دیا گیا تھا مگرتحقیقات سے پتا چلا ہے کہ وہ ایک فدائی حملہ تھا جس کا مقصد یہودی آباد کاروں اور فوجیوں کو گاڑی تلے روندنا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردی ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2019ء میں پیش آنے والا ایک واقعہ جسے ٹریفک حادثہ قراردیا گیا تھا کے بارے میں رائے تبدیل کردی گئی ہے۔ یہ ٹریفک حادثہ نہیں بلکہ ایک منظم فدائی حملہ تھا۔

اس حادثے میں دو اسرائیلی زخمی ہوگئے تھے جب کہ گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا اور اسے پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا کیونکہ اس وقت اس واقعے کے بارے میں فدائی حملے کا کوئی ثبوت نہیں ملا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر حال ہی میں دو فلسطینیوں کو دوبارہ حراست میں لیا گیا تو انہوں نے گذشتہ سال مارچ میں ٹریفک حادثے کو منظم فدائی حملے کے طورپر تسلیم کیا ہے۔ پولیس نے ان کے خلاف فرد جرم تیارکرنا شروع کردی ہے۔ انہیں جلد ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی