جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کی فلسطینیوں پر بیرون ملک ناروا سفری پابندیاں برقرار

بدھ 8-جنوری-2020

اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑمیں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عاید ناروا پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسرائیلی پابندیوں کے علی الرغم گذشتہ ماہ الکرامہ گذرگاہ سے 09 فلسطینی شہریوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔8826 فلسطینیوں کی آمد ورفت ہوئی۔ گذشتہ ہفتے4545فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی  جبکہ 4281 بیرون ملک سے غرب اردن داخل ہوئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پولیس کا کہنا ہے کہ کاغذات اور سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود اسرائیلی حکام نے ’الکرامہ‘ گذرگاہ سے اردن داخل ہونے والے متعدد فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ان میں سے بعض شہریوں کو یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ انہیں سفر سے کیوں روکا گیا ہے۔

فلسطینی شہریوں اورانسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے شہریوں کے بیرون ملک سفر پر عاید پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا تسلسل ہیں اور اسرائیلی انتظامیہ فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے اوراُنہیں خوف زدہ کرنے کے لیے ان پر سفری قدغنیں عاید کر رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی