جمعه 15/نوامبر/2024

یہودیوں کی اکثریت اپنی قیادت کو کرپٹ سمجھتی ہے: سروے

جمعرات 9-جنوری-2020

اسرائیل میں کیے گئے رائےعامہ ایک تازہ جائزے میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلیوں کی اکثریت موجودہ صہیونی ریاست کو کرپٹ اور پرلے درجے کی بدعنوانی قرار دیتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘ڈیموکریٹک اسرائیل’ انسٹیٹوٹ کی طرف سے کیے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ 58 فی صد یہودی آباد کاروں کاخیال ہے کہ ان کی لیڈر شپ بدترین کرپٹ ہے۔

اس سروے کےنتائج اخبار’یروشلم پوسٹ’ میں شائع کیے گئے ہیں۔ 24 فی صد اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی قیادت کوکرپٹ سمجھتے ہیں جب کہ 16 فی صد کاکہنا ہے کہ اسرائیلی قیادت کرپٹ نہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 55 فی صد اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی سپریم کورٹ پر اعتبار کرتے ہیں۔

عوامی اعتبار کے لحاث سے اسرائیلی فوج پہلے درجے پر ہے اور 90 فی صد اسرائیلی فوج کو قابل بھروسہ سمجھتے ہیں جب کہ پولیس پر 44 فی صد یہودی اعتماد کرتےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی