چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی اسیر کو پونےتین لاکھ ڈالر جرمانہ

جمعہ 10-جنوری-2020

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے ایک فلسطینی اسیر کو دو لاکھ 86 ہزا ڈالر جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے سلوان قصبے سے تعلق رکھنے والے اسیر مراد الرجبی ایک ملین شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق الرجبی کو تین سال پیشتر بیت المقدس میں دو یہودی آباد کاروں کو چاقو کےحملے میں زخمی کرنے کا الزام عاید کیا تھا۔ اسی الزام کے تحت الرجبی کو حراست میں لیا گیا۔

الرجبی کو 30 ہزار شیکل یعنی 8600 ڈالر یہودی آبادکاروں کے علاج کے لیے دینے کا حکم دیا گیا۔ اسیر الرجبی کو 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی