افریقی ملک نیجر میں مالی کی سرحد پر شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں کم سے کم 25 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
نیجر وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسندوں کے حملے میں کم سے کم پچیس فوجی مارے گئے جب کہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کم سے کم 63 جنگجوئوں نے مالی کی سرحد سے 11 کلو میٹر دور ایک فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔ اس حملے میں پچیس فوجی ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ درالحکومت نیامی سے 130 کلو میٹر دور شیناگودرار کے مقام پر پیش آیا۔