قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ترقومیا کےمقام پر ایک کارروائی کے دوران پولی ٹیکنیک کی طالبہ کو اغواء کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق صہیونی فوج نے 21 سالہ ریان جمال ابو حلتم کو ترقومیا کے مقام پرچھاپے کے دوران حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔
کلب برائے اسیران کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں تلاشی کے دوران دو سگے بھائی اور ایک لڑکی سمیت سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی طلباء کی پکڑ دھکڑ اوران کی گرفتاریوں میں غیرمعمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔