چهارشنبه 30/آوریل/2025

سیلابی ریلے سے اسرائیلی جنگی طیاروں کو غیرمعمولی نقصان

منگل 14-جنوری-2020

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گذشتہ جمعرات کو اسرائیل میں شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں سیلابی ریلے سے تل ابیب کے جنوب میں واقع ایک فوجی اڈے اور اس پرموجود طیاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

عبرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تل ابیب کے جنوب میں واقع ایئربیس پر کھڑے طیاروں کو نقصان پہنچنے کے بعد انہیں وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عبرانی نیوز ویب سائٹ’ وائی نیٹ’ کے مطابق سیلابی ریلہ ایئربیس کے دونوں اطراف سے بہہ نکلا جس کے نتیجے میں پانی ہوائی اڈے کے اندر داخل ہوا جس کے باعث جنگی طیاروں اور فوجی اڈے کو کروڑوں ڈالر کانقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پانی کا ریلا ہوائی اڈے کے گودم میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں گودام ملبے سے بھرگیا۔ اس کے علاوہ کئی جنگی طیاروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق فوجی اڈے پربعض مقامات پر پانی ایک سے ڈیڑھ میٹر پانی کھڑا ہوگیا اور کئی سیلابی پانی کئی طیاروں کے اندر گھس گیا۔

مختصر لنک:

کاپی