اسرائیل زندان میں پابند سلاسل ایک فلسطینی معمر اسعد صباح اسیری کے 17 سال مکمل کرنے کے بعد 18 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے معمر اسعد صباح کو اسرائیلی عدالت سے 23 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔
کلب برائے اسیران کے مطابق اسیر صباح کئی خطرناک امراض کا شکار ہیں۔ اسیر صباح کے اہل خانہ کے افراد سے اس کے ساتھ ملاقات پرپابندی عاید ہے۔