جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے الخلیل میں فلسطینی شہری کا مکان دوسری بار مسمار کر دیا

ہفتہ 18-جنوری-2020

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی خاندان کا مقام ایک سال میں دوسری بار مسمار کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے مشرقی علاقے یطا میں ایک مقامی فلسطینی شہری حسین محمد سلامہ کا مکان گذشتہ برس غیرقانونی قراردے کر مسمار کردیا تھا۔ حسین سلامہ نے مکان دوبارہ تعمیر کیا مگر قابض فوج نے گذشتہ روز اس کا مکان ایک بارپھرمسمار کردیا۔

فلسطین میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کی سرگرمیوں پر نظر رکھنےوالے راتب الجبور نے بتایاکہ صہیونی فوج نے مشرقی یطا میں الدیرات کے مقام پر حسین سلامہ کا مکان مسمار کردیا۔

خیال رہے کہ حسین سلامہ کا مکان 150 مربع میٹر پر مشتمل ہے۔ مکان کی مسماری کے باعث اس میں بسنے والے حسین سلامہ کے خاندان کے 10 فراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی