چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیل اسپتال میں 12 فلسطینی زندگی ۔ موت کی کشمکش میں

پیر 20-جنوری-2020

اسرائیل میں قیدیوں کے لیے برائےنام بنائے گئے اسپتال الرملہ میں اس وقت 12 فلسطینی بیمار داخل ہیں مگرانہیں وہاں پر جیل جیسے ماحول کا سامنا ہے اور کسی قسم کی طبی مدد فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الرملہ اسپتال میں بستر مرگ پرموجود 12 فلسطینیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور صہیونی جیلروں اور اسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث فلسطینی اسیران لمحہ بہ لمحہ موت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیران کو صرف جیلوں سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاکہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کریہ تاثر دیا جائے کہ مریض اسیران کو ہرممکن علاج کی سہولت فراہم کی جار ہی ہے۔ مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔

امور اسیران کا کہنا ہے کہ بیار قیدیوں کو صرف درد کش دوائی دے کر ٹرخا دیا جاتا ہے۔ ان کی بیماریوں کا معائنہ نہیں کیا جاتا اور نہ ہی ان کا مناسب علاج کیا جاتا ہے۔

بیان میں بتایا گیا گیا ہے کہ الرملہ اسپتال میں قید فلسطینیوں میں خالد شاویش، منصور موقدہ، معتصم رداد، ناھض الاقرع، صالح صالح، رامی مصطفیٰ، جمال زید، محمد صباغ ، سامر العربید، کتیبہ الشاویش، احمد سعادہ، احمدزھران، چار دیگراسیران ایاد رضوان، سامر ابو دیاک، علیان عمور اور احمد ابو خضیر ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی