قابض صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے امام اور سپریم فلسطینی اسلامی کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری پرمسجد اقصیٰ میں ایک ہفتے تک داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ صہیونی پولیس کی طرف سے اس پابندی کی تجدید کی جاسکتی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی پولیس نے الشیخ عکرمہ صبری کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ اس موقع پر اسرائیلی حکام کی طرف سے الشیخ صبری کو زبانی طور پر بتایا کہ انہیں قبلہ اول میں داخلے پر 25 جنوری تک پابندی عاید کی گئی ہے۔ ضرورت پڑنے پر اس پابندی میں توسیع کی جاسکتی ہے۔
صہیونی حکام کی طرف سے الشیخ صبری پرجمعہ کے خطبہ میں اشتعال پھیلانے اور اسرائیل کے خلاف نفرت پر اکسانے کا الزام عاید کیا گیا۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ الشیخ صبری سے تفتیش کی جائے گی۔ انہیں المسکوبیہ حراستی مرکز میں طلب کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ صہیونی پولیس کی طرف سے الشیخ عکرمہ صبری کو گذشتہ عرصے کے دوران 10 بارملک سے بے دخل کیا گیا ہے۔