شنبه 16/نوامبر/2024

اقوام متحدہ کا اسرائیل سے غزہ پر عاید پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

بدھ 22-جنوری-2020

اقوام متحدہ نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر عاید کردہ اقتصادی پابندیوں کو بلا جواز اور ناروا قراردیتےہوئے انہیں فوری اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی، غرب اردن اور القدس کے فلسطینیوں پر عاید کردہ پابندیاں بلا جواز ہیں۔

نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں اسٹیفن ڈوگریک نے کہا کہ غزہ کی پٹی پرعاید کردہ پابندیوں سے لاکھوں فلسطینی مشکلات کا شکار ہیں۔

مسٹر ڈوگریک کی طرف سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اقوام متحدہ کے معاون خصوصی برائے انسانی امور اور سولا مولر کے مقبوضہ فلسطین کے چھ روزہ دورے کےبعد سامنے آیا ہے۔ انسانی حقوق کے مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور دیگر سینیر عہدیداروں کے سامنے فلسطین میں تازہ انسانی صورت حال کے بارے بریفنگ دی۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان سیاسی تنازعات کا حل نہیں نکالا جاتا اس وقت تک عالمی برادری کو فلسطینیوں کی تمام شعبوں میں مدد کرنا ہوگی۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ فلسطینی اراضی میں اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ عالمی ادارہ بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم کرانے کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالے اور فلسطینی علاقوں میں عاید کردہ پابندیاں ختم کی جائیں۔

مختصر لنک:

کاپی