اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے کل منگل کی شام تین فلسطینیوں کو غزہ کی سرحد پر ‘مبینہ دراندازی’ کے الزام میں گولیاں مار کر شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی فوج کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی۔
عبرانی ٹی وی چینل ‘0404’کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بارڈر سیکیورٹی فورسزنے تین مسلح فلسطینیوں کو غزہ کی سرحد سے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گولیاں مار کر شہید کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کچھ دیر قبل غزہ کی جنوبی سرحد سے وعرہ کے مقام پر سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران گولیاں مار کر شہید کردیا۔
واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کیا ہے۔ مشتبہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے اسرائیلی فوج دستی بموں سے حملے کیے گئے۔
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کی سرحدی دراندازی کے دوران گولیاں لگنے سے شہید ہوگئے۔
اسرائیلی صحافی الموگ بوکیر کا کہنا ہے کہ فوج نے سرحدی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین فلسطینیوں کو قتل کردیا ہے۔ یہ فلسطینی دھند سے فایدہ اٹھا کر سرحد پار داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے مگر فوج نے بروقت کارروائی کرکے انہیں شہید کر دیا۔