جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے فلسطینیوں کی فصلیں تباہ کر دیں، زراعت کو بھاری نقصان

ہفتہ 25-جنوری-2020

قابض صہیونی ریاست نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا نہ صرف معاشی محاصرہ کر رکھا ہے بلکہ غزہ میں فلسطینیوں کا آخری ذریعہ معاش زراعت بھی تباہ و برباد کر دیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت زراعت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوج کی طرف سےغزہ کی پٹی میں سبزیوں اور فصلوں کے کھیتوں پر وسیع پیمانے پر زہریلا اسپرے کرکے فصلیں اور سبزیاں تباہ کر دی ہیں۔ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کی سرحد پر نام غیرضروری جڑی بوٹیوں اور جھاڑیوں کو تلف کرنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ایسی تباہ کن اور مہلک اسپرے کرتی ہے جس کے نتیجے میں وہ اسپرے فلسطینی فصلوں کو تباہ کر دیتی ہے۔ رواں سال مشرقی غزہ میں فلسطینیوں کی فصلوں کو 12 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر کے برابر نقصان پہنچ چکا ہے۔ کئی مقامی فلسطینی کاشت کار اپنی پوری کی پوری فصلوں سے محروم کر دیے گئے ہیں۔

وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے چھڑکے گئے زہریلے اسپرے کی وجہ سے غزہ کی سرحد پرکم سے کم 2000 دونم رقبے پر پھیلی فصلیں اور زیرکاشت سبزیاں تباہ ہوگئی ہیں۔

مقامی فلسطینی کسانوں کا کہنا ہے کہ ان کی گندم، جو، لوبیا، پیاز، لہسن اور دیگر سبزیوں کو زہریلے اسپرے کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی