چهارشنبه 30/آوریل/2025

آٹھ سالہ فلسطینی بچہ بیت المقدس میں سردی میں ٹھٹھر کر جاں بحق

اتوار 26-جنوری-2020

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں طبی ذرائع کے مطابق 8 سالہ ایک بچہ قیس اورمیلہ شدید سردی میں گھر سے باہر ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 8 سالہ قیس اورمیلہ جمعرات کے روز اچانک لاپتا ہوگیا تھا۔ ہلال احمر فلسطین کے امدادی کارکنوں کے مطابق انہوں نے پولیس کے ساتھ مل کر ارمیلہ کی تلاش شروع کی۔ جمعہ کی شام اسے بیت حنینا میں پانی کے ایک تالاب کے قریب لکڑ کے ایک تختے کے نیچے پایا گیا۔ بچہ شدید سردی کی وجہ سے ٹھٹھڑ رہا تھا اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر شدید سردی لگنے کی وجہ سے اس کی زندگی بچائی نہیں جا سکی۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک فلسطینی بچے کو پانی کے ایک تالاب کے قریب پایا۔ وہ ایک روز قبل لاپتا ہوگیا تھا۔ اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔

خیال رہے کہ جمعرات کی شام کو اچانک گھر سے اچانک گم ہونے کے بعد اس کی تلاش کے لیے سیکڑوں شہری گھروں سے نکل آئے۔ ادھر بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اورفلسطینی شہریوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم 25 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی