امریکی انتظامیہ کی طرف سے مشرق وسطیٰ کے لیے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے ‘صدی کی ڈیل’ کے باقاعدہ اعلان سے قبل فلسطینی شہروں میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
اسرائیل کے نیوز ویب پورٹل ‘والا’ کے مطابق امریکا کے امن منصوبے صدی کی ڈیل کے اعلان سے قبل سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرغرب اردن میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور اپوزیشن لیڈر بینی گینٹز امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔ دونوں اسرائیلی لیڈر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے علاحدہ علاحدہ ملاقات کریں گے۔
عبرانی ٹی وی چینل 13 کے مطابق نیتن یاھو اور بینی گینٹز امریکی صدر کے ساتھ صدی کی ڈیل منصوبے پر تبادلہ خیال کریں گے۔