قابض صہیونی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں ایک کارروائی کے دوران پانچ فلسطینی خواتین نمازیوں کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے کل منگل کےروز مسجد اقصیٰ میں گھس گھس کر وہاں پرموجود فلسطینی خواتین نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد ان میں سے پانچ کو حراست میں لے لیا گیا۔
حراست میں لی گئی خواتین میں آیہ ابو ناب بھی شامل ہیں جنہیں ماضی میں بھی حراست میں لی جا چکی ہیں۔
گذشتہ روز اسرائیلی پولیس نے جن پانچ خواتین کو حراست میں لیا ان کی شناخت اسلام مناصرہ، سماح محامید، ناھد صلاح، نفیسہ خویص معالی عید اور آیۃ ابو ناب کے ناموں سے کی گئی ہے۔