یکشنبه 17/نوامبر/2024

الخلیل میں اسرائیل نے دسیوں دونم اراضی غصب کرنے کا پلان بنا لیا

بدھ 29-جنوری-2020

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے شمال میں یہودی کالونیوں کی توسیع کے لیے فلسطینیوں کی دسیوں کنال اراضی غصب کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل میں یہودی توسیع پسندی کے خلاف قائم کردہ فلسطینی کمیٹی کے ڈائریکٹر حسن بریجیہ نے بتایا کہ صہیونی حکام  کی طرف سے شمالی الخلیل میں سعیر اور الشیوخ کے مقامات پر رہائش پذیر فلسطینیوں کو نوٹس جاری کیے ہیں جن میں انہیں اپنی قیمتی زرعی اراضی فوری طورپر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ الرشایدہ، المنیہ، بیت لحم میں مشرقی کیسان اور جنوب میں بیت فجار میں بھی فلسطینیوں کی قیمتی اراضی غصب کرنے کی تیاری کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی شہریوں کی قیمتی اراضی ہتھیانے کا یہ منصوبہ ایک ایسے وقت میں تیار کیا گیا ہے جب امریکا نے فلسطین اور اسرائیل کے حوالےسے اپنا نیا اور نام نہاد امن منصوبہ جاری کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی