اسلامی جمہوریہ ایران نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد امن منصوبے’صدی کی ڈیل’ کو صدی کا خطرناک جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی منصوبہ فلسطین اور پورے خطے میں ایک نئی تحریک انتفاضہ کا ذریعہ بنے گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایرانی صدر کے مشیر حسام الدین آشنا نے کہا کہ صدی کی ڈیل ایک نئی تحریک انتفاضہ کا باعث بنے گا۔
اپنے ایک بیان میں حسام الدین آشنا کا کہنا تھا کہ امریکی منصوبہ صہیونی رجیم اور امریکا کے درمیان ڈیل ہے۔ اس میں فلسطینیوں کے لیے کوئی خیر کا پہلا نہیں اور نہ ہی یہ کوئی امن یا بھائی چارے کا منصوبہ ہے۔ یہ پابندیوں اور جبر کا ایک نیا ڈھونگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی توہین کی ہے۔
ایرانی مشیر کا کہنا تھا کہ ہم امریکی اقدام کے جواب میں ایک نئی انتفاضہ کا کے منتظر ہیں۔