اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘نے خبردار کیا ہے کہ "صہیونی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ دہشت گرد زاچی ہنگبیکی غزہ کی پٹی پر مجرمانہ جنگ کے اگلے دن ہمارے فلسطینی عوام کے سیاسی مستقبل اور اسکے اعلان کے بارے میں گفتگو دُشمن کے مکروہ منصوبوں اور امریکی حکومت کی دشمن کےساتھ ساز باز کا ثبوت ہے۔
ایک بیان میں حماس نے مزیدکہا ہے کہ ’’ہمارے عوام کی استقامت اور عزم اور ان کی مزاحمت کی بہادری اورثابتقدمی کے سامنے ان بدنیتی پر مبنی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کا کوئی راستہ نہیں ملےگا‘‘۔
حماس نے زور دیا کہ”اس مجرمانہ جارحیت کو شکست دینے کے بعد فلسطینی عوام کی قسمت اور غزہ کی پٹیکا مستقبل اور اس کا فیصلہ فلسطینی عوام کریں گے اور کوئی نہیں‘‘۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہفلسطینی عوام "کسی کو بھی ان میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کی بہادرانہمزاحمت فلسطینی عوام کے مستقبل اور حق خوداردایت کے خلاف قابض ریاست کے کسی بھی ہاتھکو کاٹ دے گی۔
گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخسے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیتجاری رکھی ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمارکے مطابق غزہ کے خلاف قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 37658 شہید اور86237 دیگر زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی سے تقریباً 1.7 ملین افراد بے گھر ہوئے۔