عراق کے ممتاز شیعہ عالم دین اور شیعہ مرجع آیت اللہ علی السیستانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے امن منصوبے’سنچری ڈیل’ کو ظلم قرار دیا ہے۔
جمعہ کے خطبہ میں ان کی طرف سے پڑھے گئے بیان میں ان کے مندوب عبدالمہدی الکربلائی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے کے خلاف آیت اللہ علی السیستانی نے سخت رد عمل ظاہرکیا ہے۔ انہوں نے امریکی منصوبے کو سازش، ظلم، مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق غصب کرنے کا ایک نیا حربہ قرار دیا۔
انہوں نے تمام عرب ممالک اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ موجودہ حالات میں امریکی اور اسرائیلی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینیوں کی مدد کریں۔