جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں قابض فوج دہشت گردی، مزید 60 فلسطینی شہید، 140 زخمی

بدھ 26-جون-2024

غزہ میں وزارت صحت نے اعلانکیا ہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 4 اجتماعی قتل عام کیےہیں جن میں 60 شہری شہید اور 140 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے اپنے یومیہبیان میں اعلان کیا کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک جارحیت میں 37718 شہیداور 86377 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد زخمی دبے ہوئے ہیں۔ ایمبولینس اور شہری دفاعکا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔

مختصر لنک:

کاپی