چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اسیر کا اسرائیلی جیلر پر حملہ ، اہلکار زخمی

منگل 4-فروری-2020

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں رام اللہ کے جنوب میں واقع’عوفر’ جیل میں قید ایک فلسطینی نے صہیونی جیلر پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔

اسرائیل کی عبرانی نیوز ویب سائٹ ‘واللا’ کے مطابق عوفر جیل میں قید فلسطینی نے ایک اہلکار پرحملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔ جیلر کی گردن پر گہرا زخم آیا ہے جسے علاج کے لیے فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

عبرانی ویب سائٹ’0404′ کے مطابق عوفرجیل میں جیلر پر فلسطینی قیدی نے اس وقت حملہ کیا جب دونوں میں کسی بات پرتکرار ہوئی اور جیلر نے فلسطینی قیدی کو غلیظ گالیاں دیں۔ اس پر مشتعل قیدی نے صہیونی جیلر کو دبوچ لیا۔

عبرانی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی جیل اہلکار پرحملہ کرنے والے فلسطینی قیدی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں 7 ہزار کے قریب فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ یہ فلسطینی اسرائیل کی 22 جیلوں میں قید ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی