فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا میں فلسطینی شہریوں کے ایک پر امن جلوس پر قابض صہیونی فوج نے وحشیانہ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان عقبہ کیمپ میں تصادم ہوا۔ اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلائیں، آنسوگیس کی شیلنگ کی اور صوتی بموں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور 32 سالہ فلسطینی عماد حسن ابو حماد کو حراست میں لے لیا۔