فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں جمعرات کے روز اسرائیلی فوج نے دفتر میں موجود ایک پولیس اہلکار کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جنین میں پولیس اسٹیشن پرموجود ایک اہلکارطارق احمد لوئی بدوان کو اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے گولی ماری گئی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا۔ بدوان کی شہادت کے بعد جنین میں جمعرات کے روز شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے جنین میں ایک 19 سالہ فلسطینی لڑکے یزن منذر ابو طبیخ کو شہید اور پانچ فلسطینیوں کو زخمی کردیا تھا۔