اسرائیلی پابندیوں کے باوجود کم از کم 30 ہزار فلسطینی نمازیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔
بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے محکمے کے مطابق، تقریباً 30 ہزار مسلمانوں نے مقدس مقام پر نماز جمعہ ادا کی۔
صبح سویرے سے ہی اسرائیلی پولیس نے اندرون بیت المقدس کی طرف جانے والی کئی سڑکوں کو بند کر رکھا ہے اور فلسطینی شہریوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹیں کھڑی کر دی تھی۔
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے بعد سے، اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے کے باشندوں کے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخلے پر مزید پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
قبل ازیں جمعہ کو ہزاروں بیت المقدس کے باسیوں نے مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر اسرائیلی سکیورٹی پابندیوں کے باوجود فجر کی نماز ادا کی۔