جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی مسلمان ‘فجر عظیم’ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں: عکرمہ صبری

جمعہ 14-فروری-2020

اقوام متحدہ کے امام وخطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ  مساجد میں نمازیوں‌کی تعداد میں اضافے بالخصوص نماز فجر میں نمازیوں کی تعداد بڑھانے کے لیے جاری کردہ’فجر عظیم’ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مہم کو کامیاب بنائیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ فلسطینی مساجد میں نمازیوں‌کی تعداد میں اضافہ خوش آئند اور فلسطینی قوم کی بیداری کی تحریک ہے۔

انہوں‌نے مزید کہا کہ فلسطینی مساجد اور مقدسات کے دفاع کے لیے فجر عظیم جیسی مہمات کو کامیاب بنانے کی ضرورت ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ مساجد میں‌نمازیوں‌کی تعداد میں اضافے کےلیے مہمات اجرو ثواب کے حصول کی مہمات کا حصہ ہیں۔ مساجد میں نمازیوں‌ کی تعداد بڑھانا بڑے اجرو  ثواب کا کام ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین میں جاری فجر عظیم کےعنوان سے گذشتہ تین ماہ سے جاری ہے۔ اس مہم کا مقصد مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہمی میں فلسطینی نمازیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔ تاہم یہ مہم فلسطین اور دوسرے مسلمان اور عرب ممالک میں پھیل چکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی