چهارشنبه 30/آوریل/2025

عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی جرائم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز

اتوار 16-فروری-2020

فلسطینیوں‌ نے عالمی فوج داری عدالت میں اسرائیلی ریاست کے جرائم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں بیرون ملک فلسطینیوں کی پیپلز کانگرس نے لندن میں وکلاء یونین کے دفتر میں اپنی طرف سے وکیل کے لیے درخواست دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد فلسطینی قوم پر اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے عالمی عدالت میں تحقیقات کا آغاز کرانا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند ماہ قبل عالمی فوج داری عدالت کی پراسیکیوٹر جنرل نے سنہ 1967ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔

فلسطین پیپلز کانگرس کا کہنا ہے کہ فلسطین ایک  خود مختار ملک اور فلسطینی قوم اپنے وطن اور ملک میں آزاد اور خود مختار رہنے کا حق رکھتی ہے۔ اگر فلسطینی پر ایک غیرقوم کا غاصبانہ قبضہ فلسطینی قوم کو اس کے حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتا اور نہ ہی اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدو جہد سے روک سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی ریاست کے جرائم کے خلاف عالمی عدالت میں درخواست ان کی مساعی کا نقطہ آغاز ہے جس کا مقصد صہیونی ریاست کے جرائم پر اسے کٹہرے میں لا کھڑا کرنا ہے۔

فلسطینی کانگرس نے عالمی عدالت انصاف کی پراسیکیوٹر جنرل سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کے جرائم کی تحقیقات کا آغاز کرے۔ ان جرائم میں فلسطینی مردو خواتین کو گرفتار کرنا اور فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں دینا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی