فلسطینی وزارت صحت نےاعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 3 قتلعام کیے جن میں 40 فلسطینی شہید اور 224 زخمی ہوگئے۔
وزارت صحت نے ایک بیان میںتصدیق کی ہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تکجاری اسرائیلی جارحیت میں 37834 فلسطینی شہیداور 86858 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہمتعدد زخمی اور شہداء اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہریدفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔
ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔