فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے گولیاں مار کر زخمی حالت میں گرفتارکیے گئے فلسطینی نوجوان کی حالت انتہائی تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق اسیر محمد عبدالمجید صرمہ کو’شعاری زیدک’ نامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
فلسطینی وکیل کریم عجوہ نے بتایا کہ اس نے کل ہفتے کے روز اسپتال میں اسیر نوجوان سےملاقات کی ہے۔ اسے مصنوعی آکسیجن فراہم کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ عبدالمجید صرمہ کو اسرائیلی فوج نے کچھ عرصہ پیشتر پیٹ اور ٹانگوں میں گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا گیا اور اسے زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔
عجوہ نے بتایا کہ اسیر صرمہ کو اسپتال میں سرجری کے لیے لایا گیا جہاں اس کے ایک گردے اور آنتوں کا بھی آپریشن کیا گیا۔
اسرائیلی حکام کی طرف سے اسیر کے والدین کو بھی اسے ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔