شنبه 16/نوامبر/2024

دسیوں یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول کی اجتماعی بے حرمتی

پیر 24-فروری-2020

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کل اتوار کو علی الصباح درجنوں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کے تاریخی مراکشی دروازے سے اندر داخل ہوئے اور وہاں پر گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق  اتوار کو 48 یہودی شرپسندوں نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی سرکاری اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

مختصر لنک:

کاپی