چهارشنبه 30/آوریل/2025

شہید کی لاش کی بے حرمتی اسرائیل کا وحشیانہ جرم ہے: فلسطینی وزارت خارجہ

پیر 24-فروری-2020

فلسطینی وزارت خارجہ نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے میں ایک فلسطینی کی شہادت اور شہید کی لاش کی بے حرمتی کو صہیونی فوج کا منظم نسل پرستانہ اور قابل نفرت جنگی جرم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کی صبح غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کے ایک کمانڈر 27 سالہ محمد الناعم کو گولیاں مار کر شہید کیا اور اس کے بعد اس کی لاش بلڈوزر کی مدد سے گھیسٹی گئی تھی۔

اس واقعے کی فوٹیج منظرعام پرآنے کے بعد فلسطینی عوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فوج کے اس اقدام کو بدترین جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اسے نسل پرستانہ اور قابل نفرت اقدام قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جس بے دردی اور توہین آمیز انداز میں شہید فلسطینی کا جسد خاکی گھیسٹا گیا اس نے صہیونی فوجی ادارے کی منظم نسل پرستی، بربریت اور فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے بے رحمانہ استعمال کا کھلا ثبوت ہے۔

مختصر لنک:

کاپی