چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیل میں پانچ قیدی شدید بیمار، حالت تشویشناک

جمعہ 28-فروری-2020

اسرائیلی جیل میں قید پانچ بیمار فلسطینیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی جیل حکام کی مجرمانہ غفلت اورلاپرواہی کے باعث پانچ فلسطینی قیدی انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الخلیل کےعلاقے یطا سے تعلق رکھنے والے جمال ابو عرام کے بائیں یاتھ میں شدید تکلیف ہے۔ وہ اس وقت عوفر جیل میں قید ہے مگر اسے کسی قسم کی طبی مدد فراہم نہیں کی گئی۔

الخلیل ہی کے 28 سالہ اسیر احمدابو رمیلہ کے مثانے میں تکلیف ہے۔ اس کے علاوہ وہ گردوں کے مرض میں بھی مبتلا ہے۔ اسے سوائے درد کش دوائی کے اور کوئی دوائی نہیں دی جا رہی ہے۔

سلفیت کے 45 سالہ ھیثم جابر سنہ 2016ء سے سر میں شدید تکلیف کا شکار ہیں۔ وہ اس وقت جزیر النقب کی جیل میں قید ہیں۔ بیمار اسیران میں 31 سالہ فضل الکرکی اور 32 سالہ ربیع فرخ بھی شامل ہیں۔ فرخ طولکرم کے رہائشی ہیں اس وقت ریمون جیل میں قید ہیں۔ ان پانچوں اسیران کی حالت تشویشناک ہونے کے باوجود انہیں کسی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی