چهارشنبه 30/آوریل/2025

کرونا وائرس کا خطرہ، فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر نہ کرنے کی ہدایت

ہفتہ 29-فروری-2020

فلسطینی وزارت صحت نے کرونا وائرس کے پھیلتے خطرات کے پیش نظر فلسطینیوں کو غیر ضروری طور پر بیرون ملک سفر کرنے بالخصوص کرونا سے متاثرہ ممالک کے سفر سے گریزکی ہدایت کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہری بیرون ملک تقریبات اور اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابھی تک فلسطین میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

فلسطینی وزات صحت نے کرونا وائرس کے شبے میں 100 افراد کا طبی معائنہ مکمل کرلیا ہے اوران کی رپورٹس میں تصدیق کی گئی ہے کہ وہ کرونا سے محفوظ ہیں۔

قبل ازیں فلسطینی وزارت صحت نے کرونا کے متاثرہ ممالک چین، جنوبی کوریا، سنگاپور، ایران،عراق، لبنان اور شام کے باشندوں کو فلسطین میں داخلے سے روک دیا تھا۔ اسی طرح ملائیشیا، جاپان، تھائی لینڈ، تائیوان، فلپائن اور اٹلی کا سفر کرنے والے فلسطینیوں کی بھی 14 دن تک طبی جانچ کی جائےگی۔

مختصر لنک:

کاپی