مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ کے مشرق میں غیرقانونی آبادکاری کے خلاف کفرقدوم کے ہفتہ وار مظاہروں پر اسرائیلی فوج کے حملے میں درجنوں اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔
مشہور مزاحمتی کارکن مراد شتیوی نے کہا کہ فلسطینی مظاہرین اور قابض اسرائیلی فوجیوں کے درمیان اس وقت پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں جب اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین کو براراست گولیوں، ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں اور اشک آور گیس کے گولوں سے منتشر کرنے کی کوشش کی۔
شتیوی نے کہا کہ براہ راست گولیوں اور ربڑ کی گولیوں سے چھ فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ 30 سے زیادہ فلسطینی آنسو گیس سے بےہوش ہو گئے جنہیں موقع پر ہی طبی امداد مہیا کی گئی۔