اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ روس کی طرف سے جماعت کی قیادت کو ماسکو کے دورے کی باضابطہ طورپر دعوت دی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الخالہ کا کہنا ہے کہ روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جماعت کو ماسکو کے دورے کے دعوت دی گئی ہے اور جماعت کو یہ دعوت موصول ہوگئی ہے۔
زیاد النخالہ کا کہنا ہے کہ وہ روس کی دعوت پر جلد ہی ماسکو جائیں گے اور اس حوالے سے وہ تیاری کررہےہیں۔
خیال رہے کہ اسلامی جہاد کی قیادت نے وسط فروری 2019ء کو روس کا دورہ کیا تھا۔ رواں سال یہ دعوت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کی قیادت روس کے دورے پر ہے۔