جمعه 15/نوامبر/2024

متعدل اور انتہا پسند صہیونی فلسطینیوں سے دشمنی میں متحد ہیں:ابو مرزوق

بدھ 4-مارچ-2020

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے  سیاسی شعبے کے سینیر رکن  ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف دشمنی میں صہیونی ریاست کی دائیں اور بائیں بازو کی لیڈشپ ، انتہا پسند اور اعتدال پسند سب برابر ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ابومرزوق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ صہیونی ریاست کے لیڈر چاہےوہ انتہا پسند اور مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہوں یا اعتدال پسند ہونے کا دعویٰ کریں۔ وہ فلسطینیوں کے خلاف دشمنی اور عداوت میں ایک ہی صفحے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ فلسطینی قیادت اپنے عوام پر انحصار کرے، قومی وحدت پر یقین رکھے اور دشمن سے کسی خیر خواہی کے سراب سے باہر آئے۔ اس کے ساتھ ساتھ قومی سطح پر مسلح مزاحمت کو آگے بڑھایا جائے۔

ابو مرزوق نے اسرائیلی ریاست میں کنیسٹ کے انتخابات کے نتائج پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی ریاست کے ذرائع ابلاغ میں کنیسٹ کے جو متوقع نتائج ظاہر کیے جا رہے تھے نتائج انہی کے مطابق ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیلی ریاست میں کنیسٹ کے انتخابات میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جماعت ‘لیکوڈ’ نے 36 اور ان کے حریف بلیو وائٹ نے 32 سیٹوں پرکامیابی حاصل کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی