چهارشنبه 30/آوریل/2025

کرونا وائرس کا خطرہ، فلسطین میں خطبہ جمعہ مختصر رکھنے کا فیصلہ

جمعہ 6-مارچ-2020

فلسطینی وزارت اوقاف ومذہبی امور نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر کی تمام جامع مساجد میں جمعہ کا خطبہ مختصر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت اوقاف کی طرف سے تمام  جامع مساجد کے آئمہ، خطباء اورمساجد کی انتظامیہ کو سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے تحت جمعہ کا خطبہ اور نماز جمعہ مختصر کریں۔

وزارت اوقاف نے عمر رسیدہ شہریوں، بیماریوں کے شکار بالخصوص نزلہ زکام میں مبتلا مریضوں سے کہا ہے کہ وہ جمعہ کے روز مساجد کے بجائے گھروں میں نماز ادا کریں۔

ادھر وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہےکہ بیت لحم میں کرونا وائرس کے متعدد مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں تاہم ان کے میڈیکل ٹیسٹ اسرائیل بھیج دیے گئے ہیں۔ جن کی رپورٹس کے بعد ان کے بارے میں پتا چلے گا۔

مختصر لنک:

کاپی