پنج شنبه 01/می/2025

فلسطین میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 29 ہوگئی

بدھ 11-مارچ-2020

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ روز غرب اردن میں کرونا کے مزید تین نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد کرونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 29 ہوگئی ہے۔ تینوں نئے کیس غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں سامنے آئے ہیں۔

رام اللہ حکومت کی وزارت صحت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے کہا بیت لحم گورنری میں وائرس سے متاثرہ 50 نمونوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے 3 کرونا سے متاثر ہیں۔

فلسطین کے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق فلسطین میں کرونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 28 بیت لحم اور ایک مریض کا تعلق شمالی شہر طولکرم سے ہے۔

وزارت صحت کی سنٹرل لیبارٹری کی طرف سےمنگل کو جاری کیے گئے لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج میں بتایا گیا کہ طولکرم کے رہائشی ایک شہری میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی