شنبه 10/می/2025

درجنوں صہیونی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

بدھ 11-مارچ-2020

تقریبا 80 کے قریب صہیونی آبادکاروں نے پولیس کے سخت پہرے میں مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ 80 کے قریب صہیونی آبادکارمراکشی دروازے سے  مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مسجد اقصیٰ کے صحن میں چکر لگاتے رہے۔

اسی دوران مسلمان عبادت گزاروں پر پابندیاں سخت کر دی گئیں اور بہت سے عبادت گزاروں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی