پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی جیلوں میں کرونا وائرس پھیلائے جانے کا خطرہ

جمعرات 12-مارچ-2020

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی جیلوں میں قید فلسطینیوں میں کرونا وائرس پھیلائے جانے کا اندیشہ ہے۔

المیزان مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں فلسطینی اتھارٹی اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کو کرونا سے بچانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خدشہ موجود ہے کہ اسرائیل کسی ذریعے سے جیلوں میں قیدیوں تک اس مہلک وائرس کو پھیلا سکتا ہے جس کے نتیجے میں قیدیوں کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ صہیونی ریاست کی طرف سے جیلوں کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے کسی قسم کے حفاظتی انتظامات نہیں کیے ہیں جس سے یہ شبہ ہو رہا ہے کہ صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے حوالے سے پالیسی کے پس پردہ کوئی دوسرا مقصد کار فرما ہے۔ اسرائیلی ریاست کی طرف سے جیلوں میں قیدیوں کو طبی سہولیات اور تحفظ فراہم کرنے میں مجرمانہ غفلت برتنا قیدیوں کو کرونا وائرس کا شکار کرنے کی راہ ہموار کرنے کے مترادف ہے۔

انسانی حقوق مرکز کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں اوسطا ایک کمرے میں 8 فلسطینی قید ہیں۔ اگر کسی جیل میں کرونا وائرس پھیلتا ہے تو اس کے نتیجے میں تمام قیدیوں کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی