قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں تعینات ایک فوجی اہلکار کے شدید زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔
اسرائیلی فوجی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں روٹین کی ایک کارروائی کے دوران فوجی اڈے پرایک فوجی زخمی ہوگیا۔
زخمی فوجی اہلکار کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
ادھر گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں گھر گھر تلاشی کی وسیع کارروائی کے دوران 10 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا تھا۔