پنج شنبه 01/می/2025

الخلیل میں صہیونی آبادکاروں کے گھروں پر حملے میں دو فلسطینی زخمی

جمعرات 12-مارچ-2020

مقبوضہ بیت المقدس میں الخلیل کے جنوب میں وادی الحسین کے علاقے میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں خاتون سمیت دو فلسطینی زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق 30 سالہ خاتون اور ایک نوجوان مھند الجعبری صہیونی آبادکاروں کی جانب جسمانی تشدد سے زخمی ہو گئے۔

یہ واقع اس وقت رونما ہوا جب اسرائیلی آبادکاروں نے غیر قانونی صہیونی آبادکار بستی کریات اربع کے قریب وادی الحسین میں فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوا بولا۔

مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور انکی جائیدادوں کے خلاف صہیونی آبادکاروں کے تشدد اور شرانگیزی کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر واقع ہوتے رہتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی